رشوت اور بدعنوانی مخالف
BAT کے پاس صفر برداشت کا نظریہ ہے اور وہ رشوت ستانی اور بدعنوانی کی ساری شکلوں کے خلاف کام کرنے کے تئیں پرعزم ہے۔ گروپ کمپنیوں، ملازمین، یا ہمارے کاروباری شراکت داران کے لیے رشوت ستانی یا دیگر بدعنوانی سے متعلق یا مجرمانہ اعمال میں شامل ہونا یا کسی بھی طرح سے شامل کیا جانا پوری طرح ناقابل قبول ہے، جس میں دھوکہ دہی، غبن یا غصب بھی شامل ہیں۔
رشوت کیا ہے؟
رشوت میں کوئی بھی ایسا تحفہ، ادائیگی یا دیگر فائدے (جیسے میزبانی، نذرانے، ملازمت کی پیشکش/کام پر لگانا یا سرمایہ کاری کرنے کے مواقع) شامل ہیں جن کی پیشکش فائدہ حاصل کرنے کے لیے کی گئی ہو (خواہ وہ ذاتی ہو یا کاروبار سے متعلق ہو)۔ قانون کی یا SoBC کی خلاف ورزی کے لیے
رشوت دیا جانا یا لیا جانا ضروری نہیں ہے؛ بلکہ پیشکش کرنے، رشوت قبول کرنے کے لیے کہنے یا راضی ہونے کا عمل ہی کافی ہے۔

گروپ پر لاگو قوانین کے تحت، ملک، مقامی قوانین یا رسم و رواج سے قطع نظر، کسی سرکاری اہلکار کو رشوت دینا جرم ہے۔
-
کوئی رشوت نہیں
-
کوئی تسہیلی ادائیگیاں نہیں
-
مناسب کارروائیوں کو برقرار رکھنا
-
بہی کھاتے، ریکارڈز اور داخلی کنٹرولز
کوئی رشوت نہیں
گروپ پر لاگو قوانین کے تحت، ملک، مقامی قوانین یا رسم و رواج سے قطع نظر، کسی سرکاری اہلکار کو رشوت دینا جرم ہے۔ نجی کاروبار میں شامل ملازمین یا ایجنٹوں (جیسے ہمارے مہیا کنندگان) کو رشوت دینا بھی جرم ہے۔
آپ کو کسی بھی:
- کسی شخص کو (بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر) بشمول سرکاری اہلکار کو کسی شخص کے ذریعے غیر مناسب طرز عمل کی ترغیب یا انعام دینے یا ہمارے فائدہ کے لیے کسی سرکاری افسر کے ذریعہ کیے گئے کسی فیصلہ پر غیر مناسب طریقہ سے اثر انداز ہونے، اثر انداز ہونے کا ارادہ رکھنے کے لیے، یا دوسروں کو ایسا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے، پیشکش ہرگز نہیں کرنی چاہئے، اسے منظور نہيں کرنا چاہئے، اس کا وعدہ نہیں کرنا چاہئے یا کوئی تحفہ نہیں دینا چاہئے، ادائیگی نہیں کرنی چاہئے یا کوئی فائدہ نہیں پہنچانا چاہئے؛ یا
- کسی بھی شخص سے (بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر) کوئی تحفہ، ادائیگی یا دیگر فائدہ طلب کرنا، قبول کرنا، قبول کرنے سے اتفاق کرنا، یا وصول کرنا نہيں چاہیے جو غیر مناسب طرز عمل کے لیے انعام یا ترغیب کے طور پر ہو یا جو گروپ کے فیصلے
پر غلط طریقے سے اثر انداز ہوتا ہو، یا یہ تاثر دیتا ہو کہ اس کا مقصد اس پر غلط طریقے سے اثر انداز ہونا ہے۔
گروپ اور افراد دونوں کے لیے، ان قوانین کی خلاف ورزی کے شدید ممکنہ نتائج موجود ہیں۔
کوئی تسہیلی ادائیگیاں نہیں
آپ کے لیے ضروری ہے کہ تسہیلی ادائیگیاں (بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر) ہرگز نہ کریں، سوائے ان جگہوں کے جہاں کسی ملازم کی صحت، سلامتی، یا آزادی کی حفاظت کے لیے ایسا کرنا ضروری ہو۔
تسہیلی ادائیگیاں چھوٹی ادائیگیاں ہوتی ہیں جو معمول کے ایسے کام کے لیے نچلی سطح کے افسر کے ذریعہ کارکردگی کو ہموار یا تیز کرنے کے لیے کی جاتی ہیں جس کا ادائیگی کرنے والا پہلے ہی سے حقدار ہوتا ہے۔ یہ بیشتر ممالک میں غیر قانونی ہیں۔
BAT تسہیلی ادائیگیوں کی اجازت نہیں دیتا، سوائے ان غیر معمولی حالات کے جہاں ملازم کی صحت، سلامتی، یا آزادی خطرے میں ہو۔ ان حالات میں، ہم (اگر ممکن ہو، تو کوئی ادائیگی کرنے سے پہلے) مقامی لیگل کونسل کو شامل کرتے ہیں۔ ادائیگی کا گروپ کمپنی کے بہی کھاتوں میں مکمل طور پر ضبط تحریر میں لایا جانا بھی ضروری ہے۔
حکومت یا ریاست کی ملکیت والے کاروباری ادارہ (نہ کہ انفرادی) کو بلاواسطہ ادا کی جانے والی ایک شائع شدہ، اچھی طرح سے تیار کردہ عمل کو تیز تر کرنے والی فیس مثالی طور پر بدعنوانی مخالف قوانین کے تحت تسہیلی ادائیگی نہیں تصور کی جاتی ہے۔
مناسب کارروائیوں کو برقرار رکھنا
گروپ کمپنیوں کی طرف سے کام کرنے والے ملازمین اور فریق ثالث خدمت فراہم کنندگان کے غلط کاموں کے لیے ان کو جواب دہ ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ نتیجہ کے طور پر، گروپ کمپنیوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایسے کنٹرولز نافذ کریں اور چلائیں جو یقینی بناتے ہوں کہ ان کی طرف سے خدمات انجام دینے والے افراد اور کمپنیوں کے ذریعہ غلط ادائیگیوں کی پیشکش، ادائیگی، مطالبہ، یا وصولی نہ کی جائے۔
کنٹرول میں شامل ہونا چاہیے:
- ‘اپنے مہیا کنندہ کو جانیں’ اور ‘اپنے صارف کو جانیں’ کی کارروائیاں، جن میں تھرڈ پارٹی AFC پروسیجر بھی شامل ہے، جو متعلقہ خطرہ کے تئیں بالکل متناسب ہیں؛
- تھرڈ پارٹیز کے ساتھ معاہدوں میں بدعنوانی سے متعلق شقیں جو سروس میں شامل رشوت ستانی اور بدعنوانی سے متعلق خطرہ کی سطح کے لیے موزوں ہیں اور اگر خلاف ورزی کی جائے تو ان کے نتیجہ میں معاہدہ ختم ہو سکتا ہے؛
- جہاں مناسب ہو، فراہم کنندہ کے تعلقات کو منظم کرنے والے عملے کے لیے انسداد بدعنوانی کی تربیت اور معاونت؛
- لین دین اور اخراجات کی حقیقی نوعیت اور حد کی فوری اور درست رپورٹنگ؛ اور
- M&A لین دین کی تعمیل کے طریقہ کار کو قابل اطلاق لین دین پر لاگو کرنا، بشمول ممکنہ مشترکہ منصوبے کے انتظامات۔ اس میں اخلاقی سے متعلقہ خطرات کے لیے خطرے کی تشخیص شامل ہے۔
بہی کھاتے، ریکارڈز اور داخلی کنٹرولز
گروپ بزنس ریکارڈز میں لین دین اور اخراجات کی صحیح نوعیت اور حد کی درست طریقہ سے عکاسی کی جانی ضروری ہے۔ ہمارے لیے یہ یقینی بنانے کے لیے داخلی کنٹرولز برقرار رکھنا ضروری ہے کہ بدعنوانی مخالف قوانین اور بہترین طریقۂ کار کے مطابق مالی ریکارڈز اور اکاؤنٹس درست ہوں۔
کس سے بات کریں
اپنے لائن مینیجر سے
اعلی انتظامیہ سے
اپنے مقامی لیگل کونسل سے
ہیڈ آف کارپوریٹ کمپلائنس: [email protected]
اسپیک اپ پورٹل: bat.com/speakup
اسپیک اپ ہاٹ لائنز: bat.com/speakuphotlines
گروپ کے نامزد افسران: [email protected]