ٹیکس چوری مخالف اور منی لانڈرنگ مخالف

 
 
 

ٹیکس چوری کا مطلب ہوتا ہے کسی بھی دائرۂ اختیار میں دانستہ طور پر یا بے ایمانی سے سرکاری آمدنی چرانا، یا دھوکہ دہی کے ذریعہ ٹیکس چوری کرنا۔ تھرڈ پارٹیز کے ذریعہ ٹیکس چوری میں سہولت فراہم کرنا بھی ایک جرم ہے۔

منی لانڈرنگ کا مطلب ہے غیر قانونی فنڈز یا پراپرٹی کو چھپانا یا تبدیل کرنا یا انہیں قانونی بنانا۔ اس میں مجرمانہ کارروائیوں کو اپنانا یا ڈیل کرنا شامل ہے۔ منی لانڈرنگ کے ساتھ ساتھ، دہشت گرد کا مالی تعاون کرنے کا عمل، دہشت گرد گروپوں کو مالی تعاون اور دیگر اثاثے فراہم کرنے کے لیے مالیاتی سسٹم کی کمزوری کا فائدہ اٹھاتا ہے۔

ہمیں ان سرگرمیوں میں کوئی کردار نہیں ادا کرنا چاہیے۔

Quick Links
  • ٹیکس چوری یا ٹیکس چوری کی تسہیل میں عدم شمولیت
  • ٹیکس چوری کی تسہیل کو روکنے کے لیے کنٹرول کو برقرار رکھنا
  • مجرمانہ کارروائیوں کو ڈیل کرنے میں عدم شمولیت
  • بڑی رقوم کو قبول کرنے سے انکار کرنا
  • متعلقہ دہشت گردی مخالف اقدامات سے متعلق آگاہی، اور اس کی تعمیل
  • مالیاتی جرم میں شمولیت کے خطرہ کو کم کرنا اور مشتبہ سرگرمی کی رپورٹ کرنا
  • ہمارے لیے ان صورتحال سے محتاط رہنا ضروری ہے جو مالیاتی جرم کے تعلق سے ہمارے شکوک وشبہات کو اٹھا سکتی ہیں، بشمول مندرجہ ذیل خطرے کی علامات کے:
 

ٹیکس چوری یا ٹیکس چوری کی تسہیل میں عدم شمولیت

ہمیں درج ذیل کو نہيں کرنا چاہیے:
  • ٹیکس کی چوری یا کسی اور شخص (بشمول گروپ کے کسی ادارہ یا تھرڈ پارٹی) کے ذریعہ ٹیکس کی چوری میں آسانی پیدا کرنا؛ اور
  • کسی ایسے شخص کو مدد فراہم کرنا جسے ہم جانتے ہیں، یا شبہ ہو کہ وہ ٹیکس چوری میں شامل ہے

ہمیں درج ذیل کو کرنا چاہیے:

  • ان دائرۂ اختیار میں جہاں ہم کام کرتے ہیں، ٹیکس کے سبھی قوانین سے آگاہ رہنا چاہیے اور ان کی پوری طرح سے تعمیل کرنی چاہیے؛ اور
  • جوابدہ ہونا چاہیے اور سبھی ٹیکسوں کو ادا کرنا چاہیے جو درست طور پر واجب الاداء ہیں

کسی بھی کمپنی یا فرد کے لیے ٹیکسوں کی چوری ایک جرم ہے۔ ٹیکس میں پیسہ کی غلط طریقہ سے ادائیگی جرم کی کارروائیوں کا موجب بن سکتی ہے۔

کسی اور کمپنی یا فرد (دیگر گروپ کمپنیوں، ہمارے مہیاکنندگان، صارفین اور کاروبار کے دیگر شرکاء سمیت) کے ذریعہ ٹیکس کی چوری میں سہولت فراہم کرنا بھی جرم ہے۔ اس میں کسی تھرڈ پارٹی کی ٹیکس چوری میں مدد کرنا یا اسے ایسا کرنے کے لیے کہنا، دانستہ طور پر ان کی ٹیکس چوری میں شامل ہونا، یا بصورت دیگر کوئی ایسی کارروائی کرنا شامل ہے جس کے بارے میں آپ جانتے ہیں یا ارادہ رکھتے ہیں کہ اس کا نتیجہ کسی ملک میں ٹیکس چوری کی صورت میں ظاہر ہوگا۔

ٹیکس کی جائز منصوبہ بندی اور ٹیکس چوری کے مابین امتیاز کرنا اہم ہے، جو کہ بسا اوقات دشوار کن ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو ٹیکس کی منصوبہ بندی اور ٹیکس چوری کے درمیان فرق کے بارے میں شبہ ہو تو آپ کو اپنے لیگل کونسل سے صلاح ومشورہ کرنا چاہیے۔

 

ٹیکس چوری کی تسہیل کو روکنے کے لیے کنٹرول کو برقرار رکھنا

گروپ کمپنیاں اپنے ملازمین یا دیگر تھرڈ پارٹیز کے ذریعہ کی جانے والی ٹیکس چوری میں سہولت فراہم کرنے کی وجہ سے ذمہ دار ٹھہرائی جا سکتی ہیں۔

اس لیے گروپ کمپنیوں کے لیے اس خطرہ کو روکنے کے لیے ایسے کنٹرولز رکھنا ضروری ہے کہ ہمارے ملازمین یا کاروباری شراکت داران کسی دیگر شخص یا کمپنی کے واسطہ سے ٹیکس چوری میں تسہیل کر سکتے ہیں۔ ان کنٹرول میں شامل ہونے چاہئیں:

  • گروپ کا مکمل نفاذ ‘اپنے گاہک کو جانیں’ اور ‘اپنے سپلائر کے طریقہ کار کو جانیں، بشمول سپلائی چین کی تعمیل کا طریقہ کار، یہ یقینی بنانے کے لیے کہ متناسب مستعدی سے کام لیا جائے اور مناسب کنٹرول رکھے جائیں؛
  • جہاں مناسب ہو، تیسرے فریق کے ساتھ معاہدوں میں ٹیکس کی تعمیل اور ٹیکس چوری کی شقوں کی عدم سہولت؛
  • اس عملہ کو موزوں تربیت اور تعاون فراہم کرنا جو تھرڈ پارٹیز اور/یا ہماری اپنی ٹیکس سے متعلق ذمہ داریوں کے ساتھ رشتوں کا نظم کرتے ہیں؛ اور
  • ان ملازمین اور تھرڈ پارٹیز کی تفتیش کرنا، اور اگر ضروری ہو تو معطل اور/یا اخراج کرنا جن کے بارے میں ٹیکس چوری یا ٹیکس چوری کی تسہیل کا شبہ کیا جاتا ہے۔

اگر آپ کو شبہ ہے کہ کوئی ملازم، ایجنٹ، ٹھیکیدار، صارف، مہیاکنندہ یا دیگر کاروباری شراکت دار ٹیکس چوری کر رہا ہے یا ٹیکس چوری کی تسہیل کر رہا ہے تو اپنے مقامی لیگل کونسل کو فورا مطلع کریں۔

 

مجرمانہ کارروائیوں کو ڈیل کرنے میں عدم شمولیت

ہمیں درج ذیل کو نہيں کرنا چاہیے:
  • کسی بھی ایسے لین دین میں شامل نہیں ہونا چاہیے جس کے بارے میں ہمیں معلوم ہو، یا شبہ ہو کہ اس میں مجرمانہ کارروائیاں (بشمول ٹیکس کی چوری) شامل ہیں، یا
  • بصورت دیگر جان بوجھ کر منی لانڈرنگ کی سرگرمی میں بالواسطہ یا بلا واسطہ شامل نہیں ہونا چاہیے

نیز ہمارے لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ہماری سرگرمیاں غیر ارادی طور پر منی لانڈرنگ کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرتی ہیں۔

بیشتر دائرہ اختیاروں میں، کسی ایسے لین دین میں فرد یا کمپنی کا شامل ہونا بھی جرم ہے جسے وہ جانتے ہیں، یا جن کے بارے میں انہیں شبہ ہو یا ان کے پاس جواز موجود ہو کہ یہ لین دین جرم سے ماخوذ ہیں۔

منی لانڈرنگ مخالف قوانین کی خلاف ورزی افراد کے لیے کارپوریٹ ذمہ داری اور ذاتی نتائج دونوں کا سبب بن سکتی ہے۔

 

بڑی رقوم کو قبول کرنے سے انکار کرنا

ہمیں مندرجہ ذیل نقد رقوم کو قبول کرنے یا رپورٹ کرنے سے انکار کرنا چاہیے:

EU میں گروپ کمپنیوں کو کسی ایک لین دین یا منسلک لین دین کی سیریز میں €10,000 (یا مساوی) سے زیادہ کی نقد ادائیگی قبول نہیں کرنی چاہیے۔

ریاستہائے متحدہ میں (یا جب ریاستہائے متحدہ سے متعلق سودے میں شامل ہوں تو ریاستہائے متحدہ سے باہر) گروپ کمپنیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسی ایک لین دین یا مربوط لین دین کی سیریز میں $10,000 (یا اس کے مماثل) سے زیادہ نقد ادائیگیاں ہرگز نہ قبول کریں۔

ان دائرہ اختیاروں سے باہر کی گروپ کمپنیوں کو بھی بھاری نقدی ادائیگیوں کو قبول کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

 

متعلقہ دہشت گردی مخالف اقدامات سے متعلق آگاہی، اور اس کی تعمیل

ہمارے لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ہم دانستہ طور پر دہشت گردی کی سرگرمی میں مالی مدد یا بصورت دیگر تعاون نہ کریں، اور یہ کہ ہماری سرگرمیاں نادانستہ طور پر کسی متعلقہ دہشت گردی مخالف مالی تدابیر کی خلاف ورزی نہ کریں۔

گروپ کمپنیوں کے داخلی کنٹرولز میں جانچیں شامل ہونی چاہئیں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ کسی ایسے ادارہ، تنظیم یا فرد کے ساتھ سودا نہ کریں جس پر کسی حکومتی یا بین الاقوامی جمعیت کے ذریعہ (بشمول اس SoBC کی ہماری سینکشنز اینڈ ایکسپورٹ کنٹرولز پالیسی اور متعلقہ سینکشنز کمپلائنس پروسیجر کے مکمل نفاذ کے واسطہ سے) اپنے معروف یا مشتبہ دہشت گرد سے روابط کی وجہ سے روک لگائی گئی ہو۔

دہشت گرد گروہ اس سے ملتے جلتے طریقے استعمال کر سکتے ہیں جیسے کہ ایسے افراد کا جنہیں منی لانڈرنگ میں ملوث جرائم پیشہ اداروں نے ملازمت پر رکھا ہو۔ اس میں جائز کاروبار، خوردہ دکانوں سے لے کر تقسیم یا مالیاتی سروس کی کمپنیوں تک، کا استعمال شامل ہو سکتا ہے تاکہ اپنے نیٹ ورکس کو فائنانس کر سکیں یا بصورت دیگر غیر قانونی فنڈز منتقل کر سکیں۔ اگر ہم ایسے کاروباروں، اداروں یا افراد سے سودا کرتے ہیں تو ہم نادانستہ طور پر انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت کی خلاف ورزی کا خطرہ مول لیتے ہیں۔

لہذا ہمیں اس امکان سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے کہ منی لانڈرنگ کے لیے خطرہ کی علامات دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خطرہ کی علامات کو بھی جنم دے سکتی ہیں۔

quote

ہمیں ایسے حالات سے چوکنا رہنا چاہیے جو مالی جرائم کے حوالے سے ہمارے شکوک و شبہات کو جنم دیں۔

 

مالیاتی جرم میں شمولیت کے خطرہ کو کم کرنا اور مشتبہ سرگرمی کی رپورٹ کرنا

درج ذیل چیزوں کے لیے ہمارے پاس مؤثر کارروائیاں ہونی چاہئیں:
  • ان لین دین میں نادانستہ شرکت کے خطرہ کو کم کرنے کے لیے جو جرم کی آمدنی سے متعلق ہیں، بشمول ناجائز رقم کی روانی اور دیگر منی لانڈرنگ/دہشت گردی کی سرگرمی میں مالی مدد کے خطرہ کی علامات کی نگرانی کرنا؛
  • ملازمین، افسران، ڈائرکٹروں، ایجنٹوں، صارفین اور مہیاکنندگان کے ذریعہ منی لانڈرنگ کا پتہ لگانے اور اسے روکنے کے لیے؛
  • ایسے حالات کی شناخت کرنے میں ملازمین کا تعاون کرنے کے لیے جن سے منی لانڈرنگ یا دہشت گردی کی سرگرمی میں مالی مدد کے شبہ میں اضافہ ہوتا ہو؛ اور
  • منی لانڈرنگ سے متعلق ذمہ داریوں کے ضمن میں موزوں حکام کو مطلوبہ رپورٹس حوالے کرنے کے لیے

گروپ کمپنیوں کے لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ان کے صارف اور مہیاکنندہ کی منظوری کے پروسجرز ‘اپنے صارف کو جانیں’، اور ‘اپنے مہیاکنندہ کو جانیں’ کافی خطرہ پر مبنی ہوں اور جہاں تک ممکن ہو یہ یقینی بناتے ہوں کہ صارفین اور مہیاکنندگان کسی مجرمانہ سرگرمی میں شامل نہ ہوں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ اس میں تھرڈ پارٹی AFC پروسیجر کا مکمل نفاذ شامل ہو۔

ہمیں چاہیے کہ ہم کسی بھی صارف یا دیگر تھرڈ پارٹی کے ذریعہ مشتبہ لین دین یا سرگرمی کو فوری طور پر اپنے جنرل مینیجر یا ہیڈ آف فنکشن اور مقامی لیگل کونسل کے حوالے کریں۔ ایک عمومی نکتہ کے طور پر، آپ کو چاہیے کہ دیگر ہمکاروں کے سامنے اس کا انکشاف نہ کریں یا ان سے اس بارے میں بات نہ کریں، سوائے اس حالت کے جہاں یہ سخت ضروری ہو، کہ آپ نے منی لانڈرنگ سے متعلق آواز اٹھائی ہے کیوں کہ اس کا نتیجہ ‘ٹپنگ آف آفینس’ پیش آنے کی صورت میں ظاہر ہو سکتا ہے۔

 

ہمارے لیے ان صورتحال سے محتاط رہنا ضروری ہے جو مالیاتی جرم کے تعلق سے ہمارے شکوک وشبہات کو اٹھا سکتی ہیں، بشمول مندرجہ ذیل خطرے کی علامات کے:

  • نان انوائس کرنسیز یا نقد یا نقدی کے برابر ادائیگیاں
  • ایک انوائس کی بھرپائی کے لیے متعدد وسائل سے ادائیگیاں، یا ادائیگی کے دیگر غیر معمولی طریقے
  • ایسے کھاتہ میں یا کھاتہ سے ادائیگیاں جو عام کاروبار سے متعلق کھاتہ نہ ہو یا جو کسی ایسے ملک میں واقع ہو جو سامانوں اور خدمات کی متعلقہ سپلائی سے غیر متعلق ہو
  • زائد ادائیگیوں کی درخواست کرنا یا زائد ادائیگی کے بعد ریفنڈ کی درخواست کرنا
  • غیر متعلق تھرڈ پارٹیز یا شیل/شیلف کمپنیوں کے ذریعہ، یا ان کے واسطہ سے یا انہیں کی جانے والی ادائيگیاں (یا ہماری مصنوعات انہیں سپلائی کرنے کی درخواستیں)
  • ان کمپنیوں یا افراد کے ذریعہ، ان کے واسطہ سے یا انہیں کی جانے والی ادائیگیاں یا شپمنٹس جو ان ممالک میں قائم ہیں، مقیم ہیں یا کام کر رہی ہیں جو ‘ٹیکس ہیونز’ ہونے کے طور پر مشہور ہیں یا ایسے بینک کھاتوں میں جو اس طرح کے ممالک میں پائے جاتے ہیں
  • ہماری مصنوعات کسی غیر معمولی مقام پر پہنچانے، غیر معمولی شپنگ کا راستہ اختیار کرنے کی درخواستیں یا وہی مصنوعات درآمد اور برآمد کرنا
  • جھوٹی رپورٹنگ، جیسے قیمتوں کی غلط نمائندگی کرنا، اس سامان یا خدمات کی غلط توضیح کرنا جو ہم فراہم کرتے ہیں، قابل ادائیگی ٹیکس یا شپنگ کی غلط نمائندگی کرنا اور انوائس کے دستاویز کی عدم مطابقت
  • کسی واجبی احتیاط سے متعلق اٹھائے گئے سوالات، بشمول ٹیکس رجسٹریشن سے متعلق کسی تفصیلات، کے صارفین اور مہیاکنندگان کے ذریعہ موزوں جوابات دینے میں ناکامی
  • یہ شبہ کہ تجارت کے پارٹنرز مجرمانہ سرگرمی، بشمول ٹیکس چوری میں شامل ہیں؛ اور
  • واضح تجارتی جواز کے بغیر غیر معمولی طور پر پیچیدہ M&A یا دیگر لین دین کی ساخت (گروپ کمپنیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ تمام متعلقہ لین دین پر M&A ٹرانزیکشنز کمپلائنس پروسیجر لاگو کریں)۔
 

کس سے بات کریں

  • اپنے لائن مینیجر سے

  • اعلی انتظامیہ سے

  • اپنے مقامی لیگل کونسل سے

  • ہیڈ آف کارپوریٹ کمپلائنس: [email protected]

  • اسپیک اپ پورٹل:  bat.com/speakup

  • اسپیک اپ ہاٹ لائنز: bat.com/speakuphotlines