کمیونٹی سرمایہ کاری
ہم کارپوریٹ شہری کے طور پر کاروبار کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں، اور گروپ کمپنیوں کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ کمیونٹی سرمایہ کاریوں اور خیراتی منصوبوں میں سپورٹ کریں۔
ہم کس چیز پر یقین رکھتے ہیں
‘کمیونٹی سرمایہ کاریاں’ رضاکارانہ سرگرمیاں ہیں، جو ہماری تجارتی اور بنیادی کاروباری سرگرمیوں اور ہمارے قانونی فرائض سے الگ ہیں، جو ان ممالک اور کمیونٹیز کی اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی تحفظ پسندی میں تعاون کرتی ہیں جن میں ہم کام کرتے ہیں۔
یہ سرمایہ کاریاں ان کمیونٹیز میں مختلف مسائل اور وجوہات پر توجہ دیتی ہیں جن میں ہم، اکثر رفاہی اداروں، غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) اور ‘سول سوسائٹی’ کو شامل کرتے ہوئے، کام کرتے ہیں اور اس میں کمیونٹی پروجیکٹس یا رفاہی تعاون، اسی طرح عطیات اور ملازم کے رضاکارانہ عمل شامل ہوتے ہیں۔
گروپ کمپنیوں کو چاہیے کہ پہلے گروپ کمیونٹی انویسٹمنٹ فریم ورک میں بیان کردہ واجبی احتیاط اور نظم و ضبط کے طریقۂ کار کا اطلاق کیے بغیر کوئی کمیونٹی سرمایہ کاری نہ کریں۔
-
مقامی کمیونٹیز کا تعاون کرنا
-
جو ہم دیتے ہیں اس کا مکمل ریکارڈ رکھنا
-
سرکاری افسران، ریاست کی ملکیت والی انٹرپرائزز (SoEs) اور مماثل سرکاری جمعیتیں
-
ساکھ اور حیثیت کی تصدیق کرنا
مقامی کمیونٹیز کا تعاون کرنا
عالمی کاروباری ادارہ کے طور پر، BAT بہت سارے ممالک میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور گروپ کمپنیوں نے ان کمیونٹیوں کے ساتھ قریبی رشتے ہموار کیے ہیں جن میں ہم کام کرتے ہیں۔ ہم اپنی کمیونٹی سرمایہ کاری کے واسطہ سے ان کمیونٹیز کا تعاون کرنے اور انہیں بدلہ میں لوٹانے کے تئیں ایک دیرینہ نقطۂ نظر رکھتے ہیں۔
گروپ کمیونٹی انویسٹمنٹ فریم ورک بیان کرتا ہے کہ گروپ کمپنیوں کے لیے، UN سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گولز کے مطابق، کس طرح کمیونٹی سرمایہ کاریوں کو بڑھانا، فراہم کرنا اور مانیٹر کرنا ضروری ہے۔
جو ہم دیتے ہیں اس کا مکمل ریکارڈ رکھنا
کسی گروپ کمپنی کے ذریعہ کی گئی کوئی بھی کمیونٹی سرمایہ کاری کمپنی کے بہی کھاتوں میں پوری طرح درج کی جانی چاہیے اور، اگر مطلوب ہو تو، کمپنی یا وصول کنندہ کے ذریعہ سرکاری ریکارڈ میں رکھی جانی چاہیے۔
گروپ کمپنیوں کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ وہ کمیونٹی سرمایہ کاریاں جن کی وہ ESG رپورٹنگ کے مقاصد کے لیے رپورٹ کرتی ہیں وہ ان سے مطابقت رکھتی ہوں جن کی وہ مالی اور قانونی رپورٹنگ کے مقاصد کے لیے فائنانس کے واسطہ سے رپورٹ کرتی ہیں۔
سرکاری افسران، ریاست کی ملکیت والی انٹرپرائزز (SoEs) اور مماثل سرکاری جمعیتیں
اگر تعاون حکومتی تنظیم، SOE یا مماثل سرکاری جمعیت کو (بشمول حکومت کی طرف سے آفات سے متعلق امداد کی کوششوں کے لیے رقم فراہم کرنے کی درخواست کے جواب میں) کیے جانے ہیں تو پہلے گروپ کمیونٹی انویسٹمنٹ فریم ورک اور معاون ضمیمہ میں بیان کردہ واجبی احتیاط اور نظم و ضبط کے طریقۂ کار کا اطلاق کرتے ہوئے اضافی واجبی احتیاط اور خطرہ کو کم کرنے والے اقدامات کیے جانے ضروری ہیں۔
گروپ کمپنیوں کے لیے یہ یقینی بنانے پر دھیان رکھنا ضروری ہے کہ اس طرح کا حکومتی ادارہ، SOE یا مماثل جمعیت حقیقی ہوں اور یہ کہ کمیونٹی سرمایہ کاری کا تعاون عام لوگوں کو فائدہ پہنچائے، نہ کہ سرکاری افسران اور ان کے خاندانوں کو۔
ہمیں کسی سرکاری اہلکار کے ذاتی یا ملحقہ خیراتی ادارے میں تعاون نہیں کرنا چاہیے۔
کمیونٹی سرمایہ کاریوں کو کبھی بھی سیاسی تعاون کرنے، سیاسی اثر و رسوخ حاصل کرنے، نامناسب طرز عمل کی ترغیب یا انعام دینے کے لیے، یا BAT کو فراہم کی جانے والی خدمات کے لیے BAT کے معمول کی ادائیگی کے عمل کے ذریعے ادائیگی کے بدلے میں بالواسطہ ذریعہ کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
ساکھ اور حیثیت کی تصدیق کرنا
گروپ کمپنیوں کو چاہیے کہ وصول کنندہ کی ساکھ اور حیثیت کی تصدیق کرنے کے لیے پہلے گروپ کمیونٹی انویسٹمنٹ فریم ورک اور ضروری مستعدی اور گورننس ضمیمہ میں بیان کردہ واجبی احتیاط اور نظم و ضبط کے طریقۂ کار کا اطلاق کیے بغیر کوئی کمیونٹی سرمایہ کاری نہ کریں۔
کوئی بھی تعاون دینے سے پہلے، گروپ کمپنیوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ خود کو مطمئن کریں کہ وصول کنندہ نیک نیتی اور تحفظ پسندی کے اغراض و مقاصد کے ساتھ کام کر رہا ہے، اس طرح کہ یہ تعاون کسی غیر مناسب مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔
ان ممالک میں جہاں رفاہی تنظیموں اور/یا NGOs کو رجسٹریشن کرانے کی ضرورت ہے، وہاں گروپ کمپنیوں کو چاہیے کہ کوئی تعاون کرنے سے پہلے ان کی رجسٹرڈ حیثیت کی تصدیق کریں۔
کس سے بات کریں
اپنے لائن مینیجر سے
اعلی انتظامیہ سے
اپنے مقامی لیگل کونسل سے
ہیڈ آف کارپوریٹ کمپلائنس: [email protected]
اسپیک اپ پورٹل: bat.com/speakup
اسپیک اپ ہاٹ لائنز: bat.com/speakuphotlines