مسابقہ اور عدم اعتماد
ہم آزادانہ مسابقہ میں یقین رکھتے ہیں۔ گروپ کمپنیوں کو منصفانہ اور اخلاقی طور پر مسابقہ (یا ‘عدم اعتماد’) کے قوانین کے مطابق مقابلہ کرنا چاہیے۔
مسابقتی قانون ہمارے کاروبار کو کس طرح متاثر کرتا ہے
مسابقتی قانون ہماری سرگرمیوں کے تقریبا تمام پہلوؤں پر اثر انداز ہوتا ہے، بشمول فروخت اور ڈسپلے، مہیاکنندگان، تقسیم کنندگان، صارفین اور حریفوں کے ساتھ ہمارے تعلقات، M&A لین دین، ہماری بات چیت اور معاہدوں کا مسودہ، اور جب ہم قیمت سازی کی حکمت عملی، تجارتی حکمت عملی اور تجارتی حالات پر فیصلہ کر رہے ہوں اس وقت۔ قانون بسا اوقات مارکیٹ کے حالات سے مربوط ہوتا ہے، جو اس بات کو متاثر کرے گا کہ مسابقتی مسئلہ کو کیسے سمجھا جائے، مثال کے طور پر: مارکیٹ پر توجہ؛ مصنوعات کی یکسانیت اور برانڈ کی تفریق؛ یا ریگولیشن، بشمول اشتہارات کی پابندیاں، ڈسپلے پر پابندی اور عوامی جگہوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی۔
مارکیٹ کی صورتحال سے قطع نظر کچھ رویوں کی ممانعت ہے۔
-
جائز مسابقہ کے تئيں عزم
-
ملی بھگت
-
حریفوں سے ملاقات کرنا
-
حریف سے متعلق معلومات
-
غالب حیثیت
-
دوبارہ فروخت سے متعلق پابندیاں
-
انضمام اور اکتساب (M&A)
-
ماہرین کے مشورے طلب کرنا
-
تنخواہ سے متعلق معلومات اور 'نو ہائر' ایگریمنٹس کا تبادلہ کرنا
جائز مسابقہ کے تئيں عزم
ہم ہر ملک میں اور اس اقتصادی علاقہ میں سخت مسابقہ اور مسابقتی قوانین کی تعمیل کے تئیں پرعزم ہیں جن میں ہم کام کرتے ہیں۔ بہت سے ممالک میں مسابقتی رویہ مخالف قوانین موجود ہیں۔ وہ بہت پیچیدہ ہیں اور ملک در ملک، ایک اقتصادی علاقہ سے دوسرے اقتصادی علاقہ تک مختلف ہوتے ہیں لیکن ان کی تعمیل میں ناکامی کی صورت میں سنگین نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔
ملی بھگت
ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے حریفوں (بلا واسطہ یا کسی تھرڈ پارٹیز کے توسط سے بالواسطہ) سے درج ذیل کو انجام دینے میں ملی بھگت نہ کریں:
- قیمتوں یا کسی عنصر یا قیمت سازی کے پہلو کو متعین کرنے میں (بشمول تخفیفات، رعایات، اضافی لاگتیں، قیمت سازی کے طریقے، ادائیگی کی میعادیں، وقت، سطح یا قیمت میں تبدیلیوں کا فیصد، یا ملازمت کی شرائط)؛
- دیگر شرائط و ضوابط کو مقرر کرنا؛
- مارکیٹوں، گاہکوں یا خطوں کی تقسیم یا ان کا اختصاص کرنا؛
- پیداوار ، سپلائی یا صلاحیت کو محدود کرنے یا روکنے میں؛
- مسابقتی بولی کے پروسیس کے نتیجہ کو متاثر کرنا؛
- مخصوص فریقوں بشمول نو-ہائر ایگریمنٹس سے مجموعی طور پر ڈیل کرنے سے انکار کرنے سے اتفاق کرنے میں؛ اور
- تجارتی اعتبار سے حساس معلومات کا تبادلہ کرنے یا دیگر صورت میں مسابقہ کو محدود کرنے میں
حریفوں سے ملاقات کرنا
حریف صنعت کاروں سے کسی بھی ملاقات یا بلا واسطہ یا بالواسطہ رابطہ کے تعلق سے انتہائی احتیاط برتنی چاہیے۔ ہمارے لیے ان کا درست ریکارڈ رکھنا، اور اگر وہ مسابقہ مخالف ہیں، یا مسابقہ مخالف لگتے ہیں تو ان سے رشتہ منقطع کر لینا ضروری ہے۔
اگر رابطہ کا تعلق ان کے اور ہمارے درمیان مسابقہ سے ہے تو یہی نظریہ دیگر کمپنیوں کے لیے بھی اپنایا جانا چاہیے۔
حریفوں کے ساتھ کیے جانے والے سارے انتظامات دشوار کن نہیں ہوتے ہیں۔ تجارتی تنظیموں، کچھ محدود معلومات کے تبادلہ، اور انتظامی شمولیت یا عوامی حمایت کے تعلق سے مشترک اقدامات کے سیاق میں قانونی رابطہ ہو سکتا ہے۔
اسی طرح، حریفوں کے ساتھ کچھ معاہدات مسابقہ پر قدغن لگا سکتے ہیں لیکن اگر وسیع تر فوائد کسی بھی نقصان پر بھاری پڑتے ہیں تو یہ قانونی ہو سکتے ہیں۔ حریفوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے انتظامات پر غور وخوض کرنے سے پہلے ماہرانہ قانونی صلاح ومشورہ حاصل کیا جانا ضروری ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس سے مسابقہ پر قدغن نہ لگے اور خطرات کو متصادم کے طور پر نہ دیکھا جائے۔
حریف سے متعلق معلومات
ہم اپنے حریفوں کے بارے میں معلومات صرف جائز قانونی ذرائع اور مسابقتی قانون کے مطابق ہی جمع کر سکتے ہیں۔
چند انتہائی محدود اور استثنائی حالات کے علاوہ حریف سے متعلق معلومات بلا واسطہ حریفوں سے حاصل کرنا کبھی بھی جائز نہیں رہا ہے۔
تھرڈ پارٹیز (صارفین، مشیروں، تجزیہ کاروں اور تجارتی انجمنوں سمیت) سے حریف کے بارے میں معلومات جمع کرنا اکثر پیچیدہ مقامی قانونی مسائل کو اٹھاتا ہے اور صرف مناسب قانونی مشورہ کے ساتھ انجام دیا جانا چاہیے۔
غالب حیثیت
جہاں گروپ کمپنی کو ‘مارکیٹ میں طاقت’ حاصل ہو، وہاں عام طور پر مسابقہ کی حفاظت کرنا اور اپنی پوزیشن کا ناجائز استعمال نہ کرنا اس کی خصوصی ذمہ داری ہوگی۔
غلبہ’، ‘مارکیٹ میں طاقت’ اور ‘غلط استعمال’ کے مفاہیم ملک در ملک مختلف ہوتے ہیں۔
جہاں کوئی گروپ کمپنی اپنی مقامی مارکیٹ میں غالب سمجھی جاتی ہے، وہاں وہ عام طور پر اس طرح کے اعمال جیسے استثنیٰ کے انتظامات، وفاداری میں رعایت، مماثل صارفین کے مابین امتیاز کرنے، بہت زیادہ یا بہت کم (لاگت سے کم) قیمت وصول کرنے، مختلف مصنوعات کو باندھنے یا ان کا بنڈل بنانے، یا بصورت دیگر اپنی مارکیٹ کی پوزیشن کا غیر معقول طریقہ سے فائدہ اٹھانے میں شامل ہونے کی اپنی صلاحیت میں محدود ہوتی ہے۔
دوبارہ فروخت سے متعلق پابندیاں
سپلائی چین کی مختلف سطحوں میں فریقین کے درمیان بعض پابندیاں، مثال کے طور پر مہیاکنندہ اور تقسیم کنندہ یا ری سیلر کے درمیان دوبارہ بیچنے کی قیمت کو برقرار رکھنے کے قوانین، غیر قانونی ہو سکتی ہیں۔
ہمارے گاہکوں کے علاقوں میں یا صارفین کے مخصوص گروپوں میں دوبارہ فروخت کرنے کی اہلیت پر پابندیاں بعض ممالک میں ایک سنگین مسابقتی مسئلہ بن سکتی ہیں۔
دوبارہ فروخت کرنے کی قیمت کو برقرار رکھنا وہاں ہے جہاں مہیاکنندہ ان قیمتوں کو کنٹرول کرتا ہے، یا درحقیقت کرنے یا اثر انداز ہونے (بشمول بالواسطہ، دھمکیوں اور/یا مراعات کے ذریعے) کی کوشش کرتا ہے جن قیمتوں پر اس کے صارفین اپنی مصنوعات کو دوبارہ فروخت کرتے ہیں۔
دوبارہ فروخت کرنے کی قیمت کو برقرار رکھنے سے متعلق قوانین اور دوبارہ فروخت کرنے سے متعلق پابندیاں دنیا بھر میں مختلف ہیں۔ اگر یہ آپ کے منصب سے متعلق ہو تو آپ کو ان ممالک میں قابل اطلاق قوانین سے مانوس ہونا ضروری ہے جن کے لیے آپ جوابدہ ہیں۔
انضمام اور اکتساب (M&A)
جہاں گروپ کمپنیاں انضمام اور اکتساب میں شریک ہوتی ہیں، وہاں لین دین مکمل کرنے سے پہلے (خواہ یہ مسابقتی قوانین، غیر ملکی سرمایہ کاری کے قوانین یا بصورت دیگر کے تحت ہو) ایک یا ایک سے زائد ممالک میں لازمی فائلنگ کو انجام دیا جا سکتا ہے۔
فائلنگ کے قوانین ممالک در ممالک مختلف ہوتے ہیں لیکن انہیں انضمام، اکتساب (اثاثوں یا حصص کا)، جوائنٹ وینچرز، بشمول اقلیتی سرمایہ کاریوں اور کنٹرول میں دیگر تبدیلیوں کے سیاق و سباق میں ہمیشہ چیک کیا جانا چاہیے۔
تمام گروپ کمپنیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ لین دین میں مناسب طریقہ سے معلومات کی روانی کا انتظام کریں اور M&A ٹرانزیکشنز کمپلائنس پروسیجر کی تعمیل کریں۔
ماہرین کے مشورے طلب کرنا
اگر ہم ایسی کاروباری سرگرمیوں میں شامل ہوتے ہیں جہاں مسابقتی قوانین اہم ہو سکتے ہیں تو ہمارے لیے ایسے علاقائی، علاقہ یا مارکیٹ کے رہنما خطوط کی تعمیل کرنا ضروری ہے جو گروپ پالیسی اور اس علاقہ کے قانون کو نافذ کرتے ہیں، اور اسی طرح اپنے مقامی لیگل کونسل سے صلاح ومشورہ کرنا ضروری ہے۔
ہمیں اس گمان میں نہیں رہنا چاہیے کہ مسابقتی قانون کا اطلاق صرف اس لیے نہیں ہوگا کیونکہ مقامی طور پر کوئی قانون نافذ نہیں ہے۔ بہت سے ممالک، جیسے کہ ریاستہائے متحدہ اور یورپی یونین کے اندر، اپنے مسابقتی قوانین کو ملک کی حدود سے باہر (جہاں طرز عمل رونما ہوتا ہے، اور جہاں اس کا اثر ہوتا ہے) نافذ کرتے ہیں۔
تنخواہ سے متعلق معلومات اور 'نو ہائر' ایگریمنٹس کا تبادلہ کرنا
ہم حریفوں سے معاہدہ نہیں کر سکتے ہیں اور نہ ہی اجرتوں اور فائدہ کی سطحوں کے تعلق سے ملی بھگت کر سکتے ہیں۔ اجرت اور فوائد سے متعلق مسابقتی طور پر حساس معلومات کو حریفوں کے ساتھ شیئر کرنا بھی مسابقہ کے مسائل کو اٹھا سکتا ہے، اور آپ کو ایسی سرگرمیوں پر غور کرنے سے پہلے ہمیشہ ماہرانہ مشورہ کے لیے لیگل کونسل سے جانچ کر لینی چاہیے۔
ہائر نہ کرنے، شکار نہ کرنے یا ایک دوسرے کے ملازمین کو برانگیختہ نہ کرنے سے متعلق حریفوں کے مابین معاہدے بھی مسابقتی تشویشات کو اٹھا سکتے ہیں الا یہ کہ وہ جائز لین دین سے بجا طور پر جڑے ہوئے ہوں۔ آپ کو ایسی سرگرمیوں پر غور کرنے سے پہلے ماہر کے صلاح ومشورہ کے لیے ہمیشہ لیگل کونسل سے جانچ کر لینی چاہیے۔
انسانی وسائل کے سیاق و سباق میں ‘حریفوں’ میں دیگر صنعتوں اور شعبہ جات میں کمپنیوں/اداروں کا بہت وسیع دائرہ شامل ہے کیونکہ ہم ہنر کے لیے ایک بہت ہی وسیع تر مارکیٹ میں مسابقہ کر رہے ہیں۔
ہمیں اس گمان میں نہیں رہنا چاہیے کہ مسابقتی قانون کا اطلاق صرف اس لیے نہیں ہوگا کیونکہ مقامی طور پر کوئی قانون نافذ نہیں ہے۔
بہت سے ممالک، جیسے کہ ریاستہائے متحدہ اور یورپی یونین کے اندر، اپنے مسابقتی قوانین کو ملک کی حدود سے باہر (جہاں طرز عمل رونما ہوتا ہے، اور جہاں اس کا اثر ہوتا ہے) نافذ کرتے ہیں۔
کس سے بات کریں
اپنے لائن مینیجر سے
اعلی انتظامیہ سے
اپنے مقامی لیگل کونسل سے
ہیڈ آف کارپوریٹ کمپلائنس: [email protected]
اسپیک اپ پورٹل: bat.com/speakup
اسپیک اپ ہاٹ لائنز: bat.com/speakuphotlines