ڈیٹا کی رازداری، اخلاقیات اور مصنوعی ذہانت

 
 
 

ہم ڈیٹا اور تکنیکی جدت کو اس طریقے سے استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو قانون کے مطابق، اخلاقی اور ذمہ دارانہ ہو۔ ہم ذاتی ڈیٹا کو غیر مجاز رسائی، استعمال یا افشاء سے بچاتے ہیں، اور ڈیٹا کو استعمال اور ہینڈل کرتے وقت ڈیٹا (بشمول ذاتی ڈیٹا) کی رازداری کے قوانین پر غور کرتے ہیں۔

ایک عالمی کمپنی کی حیثیت سے افراد (جیسے ملازمین اور صارفین)، کے بارے میں معلومات کی ایک قابل لحاظ مقدار رکھتے ہوئے، گروپ کمپنیوں اور ملازمین کے لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ وہ، ڈیٹا پروٹیکشن سے متعلق مقامی قوانین اور گروپ ڈیٹا پرائیویسی پالیسی کے مطابق، ذاتی ڈیٹا کے ساتھ منصفانہ، قانونی اور معقولیت کا معاملہ کریں۔

مزید وسیع طور پر، ڈیٹا اور جدت ہمارے کاروبار اور ہماری مستقبل کی کامیابی کا ایک اہم حصہ ہیں۔ ہم ہر کسی کو جرات مند اور اختراعی ہونے کی ترغیب دیتے ہیں، لیکن ہمیں یہ بھی تسلیم کرنا چاہیے کہ ڈیٹا کو اخلاقی طور پر اور ذمہ داری سے استعمال کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

عملی طور پر اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں گروپ ڈیٹا پرائیویسی پروسیجر اور ڈیٹا ایتھکس اور مصنوعی ذہانت کے طریقہ کار میں بیان کردہ اصولوں اور رہنمائی پر عمل کرنا چاہیے جو اس کے لیے فریم ورک فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گيا ہے کہ ہم بطور کاروبار ڈیٹا (بشمول ذاتی ڈیٹا) کو کس طرح استعمال اور ہینڈل کریں اور اخلاقی طریقے سے اختراع (جیسے مصنوعی ذہانت) کو فروغ دیں۔ ہم ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کو اس طریقے سے استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو نہ صرف قانون کے مطابق ہو، بلکہ جو ہماری اخلاقی اقدار اور اخلاقیات کو بھی برقرار رکھتا ہو۔

ہمارے لیے اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ کچھ دائرہ اختیاروں میں کچھ خاص قوانین اضافی مطلوبات نافذ کر سکتے ہیں، اور ہم ڈیٹا (بشمول ذاتی) کے ساتھ اس طرح کے قابل اطلاق قوانین کے مطابق معاملہ کریں گے۔

Quick Links
 

کس سے بات کریں

  • اپنے لائن مینیجر سے

  • اعلی انتظامیہ سے

  • اپنے مقامی لیگل کونسل سے

  • ہیڈ آف کارپوریٹ کمپلائنس: [email protected]

  • اسپیک اپ پورٹل:  bat.com/speakup

  • اسپیک اپ ہاٹ لائنز: bat.com/speakuphotlines