انسائڈر ڈیلنگ اور مارکیٹ کا غلط استعمال

 
 
 

ہم پوری دنیا میں درست اور کھلے سکیورٹیز مارکیٹس کے سپورٹ کے تئیں پرعزم ہیں۔ Employees ملازمین کو اندرونی معلومات کی بنیاد پر برٹش امریکن ٹوبیکو p.l.c. (کمپنی) کے حصص یا دیگر سکیورٹیز کی ڈیل نہیں کرنی چاہیے یا مارکیٹ کے کسی قسم کے غلط استعمال میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔

لغت میں انسائڈر انفارمیشن کی تعریف تلاش کریں۔

بازاری زیادتی

مارکیٹ کا غلط استعمال ہمیں درج ذیل سمیت کسی بھی صورت میں مارکیٹ کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے:

  • اندرونی معلومات کا نامناسب انکشاف
  • اندرونی معلومات (‘انسائڈر ڈیلنگ’) کی بنیاد پر سکیورٹیز میں ڈیل کرنا؛
  • اندرونی معلومات کا غلط استعمال؛ اور
  • مارکیٹ کی ہیرا پھیری میں شامل ہونا۔

مارکیٹ کا غلط استعمال (اس کا ارتکاب کرنا یا دوسروں میں اس کی حوصلہ افزائی کرنا) غیر قانونی ہے۔

اس رویے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے جو برطانیہ میں مارکیٹ کا غلط استعمال یا انسائڈر ڈیلنگ کا سبب بن سکتا ہے، برٹش امریکن ٹوبیکو کوڈ برائے شیئر ڈیلنگ (‘کوڈ’) دیکھیں۔

Quick Links
  • اندرونی معلومات کو سنبھالنا
  • ذمہ دارانہ شیئر ڈیلنگ
 

اندرونی معلومات کو سنبھالنا

اگر آپ کے پاس ایسی معلومات ہیں یا موصول ہوئی ہیں جو کہ کمپنی سے متعلق اندرونی معلومات ہو سکتی ہیں، اور گروپ کے اندر آپ کے منصب میں آپ کو ایسی معلومات حاصل کرنا یا وصول پانا شامل نہیں ہے، تو گروپ کمپنی سکریٹری سے فوری طور پر اس کا انکشاف کرنا آپ کے لیے ضروری ہے۔

اگر آپ کے منصب میں آپ کو ایسی معلومات حاصل کرنا یا وصول پانا شامل ہے تو آپ کے لیے قابل اطلاق ضروریات اور گروپ کی کارروائیوں پر عملدرآمد کرنا ضروری ہے۔

اندرونی معلومات کو سنبھالتے وقت احتیاط ضروری ہے، کیونکہ اس کا غلط استعمال گروپ اور متعلقہ افراد کے لیے دیوانی اور فوجداری سزاؤں کا سبب بن سکتا ہے۔

اگر آپ کے پاس کوئی ایسی معلومات ہے یا آپ کو موصول ہوئی ہے جس کا تعلق عوام میں تجارت کرنے والی کسی دیگر گروپ کمپنی سے ہے جو ‘اندرونی معلومات’ کی تعریف سے مماثلت رکھتی ہے یا اس سے ملتی جلتی ہے یا اگر آپ پریقین نہیں ہیں تو متعلقہ کمپنی کے کمپنی سکریٹری کو فوری طور پر آگاہ کریں۔

سبھی اندرونی معلومات (یا اس سے ملتی جلتی)، خواہ اس کا تعلق عوام میں تجارت کرنے والی کسی گروپ یا غیر گروپ کمپنی سے ہو، کے ساتھ انتہائی رازداری کا معاملہ کیا جانا چاہیے۔

 

ذمہ دارانہ شیئر ڈیلنگ

اس دوران جب کہ ہمارے پاس اس سے متعلقہ اندرونی معلومات موجود ہوں، ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم کمپنی کی سکیورٹیز میں ڈیل نہ کریں، اور نہ ہی دوسروں کو ایسی ڈیل کرنے کی ترغیب دیں۔

اگر آپ کمپنی کی سکیورٹیز میں ڈیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو آپ کو شیئر ڈیلنگ کے مقامی قوانین اور ‘کوڈ’ کی تعمیل کرنی ہوگی، جو کمپنی کے تمام ملازمین، ٹھیکیداروں اور ڈائریکٹرز پر لاگو ہوتا ہے۔

اسی طرح، اس دوران جب کہ ہمارے پاس اس کمپنی سے متعلقہ اندرونی معلومات (یا اس سے ملتی جلتی) موجود ہوں تو ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم عوام میں تجارت کرنے والی کسی دیگر گروپ یا غیر گروپ کمپنی کی سیکیورٹیز میں ڈیل نہ کریں، یا دوسروں کو ایسی ڈیل کرنے کی ترغیب نہ دیں۔ ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم شیئر ڈیلنگ کے سبھی قابل اطلاق قوانین اور مطلوبات کی تعمیل کریں۔

quote

اندرونی معلومات کو سنبھالتے وقت احتیاط ضروری ہے، کیونکہ اس کا غلط استعمال گروپ اور متعلقہ افراد کے لیے دیوانی اور فوجداری سزاؤں کا سبب بن سکتا ہے۔

 

کس سے بات کریں

  • اپنے لائن مینیجر سے

  • اعلی انتظامیہ سے

  • اپنے مقامی لیگل کونسل سے

  • ہیڈ آف کارپوریٹ کمپلائنس: [email protected]

  • اسپیک اپ پورٹل:  bat.com/speakup

  • اسپیک اپ ہاٹ لائنز: bat.com/speakuphotlines