ہمارے لوگ: مقام کار میں احترام

 
 
 

ہمیں اپنے تمام رفقائے کار  اور کاروباری شراکت داروں کے ساتھ اپنائیت،  وقار اور احترام کا برتاؤ ضرور کرنا چاہیے۔

ہم کس چیز پر یقین رکھتے ہیں

ہمارا ماننا ہے کہ مزدوروں کے بنیادی حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے، بشمول ایسوسی ایشن کی آزادی، جبری یا لازمی مزدوری اور بچہ مزدوری کی تمام شکلوں کا خاتمہ، نیز روزگار اور پیشہ کے تعلق سے امتیازی سلوک کا خاتمہ۔

لوگوں اور انسانی حقوق کے طریقۂ کار سے متعلق ہماری پالیسی مزدوروں کے بارے میں مقامی اور بین الاقوامی قوانین، سفارش کردہ طریقۂ کار اور رہنما اصولوں 1 پر مبنی ہے۔

ہم مزدوروں سے متعلق سبھی قابل اطلاق قوانین وضوابط کی تعمیل کرتے ہیں۔

Quick Links
  • مساوات اور تنوع کو فروغ دینا
  • ہراسانی اور دھونس جمانے کی روک تھام
  • مناسب اجرتیں اور فوائد
  • لچکدار کام کی حمایت کرنا
 

مساوات اور تنوع کو فروغ دینا

ہم اپنے تمام ملازمین کے لیے، یکساں مواقع اور منصفانہ سلوک کی فراہمی اور ملازمت میں مساوات کو فروغ دے کر ایک جامع افرادی قوت پیدا کرنے کے تئيں پرعزم ہیں۔

تنوع ہمارے اخلاق کا کلیدی اصول ہے۔ہمارے گروپ بھر میں تنوع اور شمولیت کی حکمت عملی اس بات پر توجہ مرکوز کرتی ہے کہ ہمارے تمام ملازمین پھل پھول سکیں۔ہم ایک دوسرے کے اختلافات اور قدروں کا احترام اور ان پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں، یہی وہ چیز ہے جو ہم میں سے ہر ایک کو ممتاز بناتی ہے ۔

ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم رفقائے کار کے ساتھ بالکل اسی طرح سے برتاؤ کریں جس طرح کہ ہم اپنے ساتھ برتاؤ کیے جانے کی توقع رکھتے ہیں، ان کی خصوصیات اور آراء کا احترام کریں، اور کسی بھی طرح کے غیر قانونی امتیازی سلوک کو رواج نہ دیں۔

امتیاز میں نسل، نسلی اصلیت، رنگ، جنس، عمر، معذوری، جنسی رجحان، جنسی شناخت یا اظہار، طبقہ، مذہب، سیاست، ازدواجی حیثیت، حمل کی حالت، کسی یونین کی رکنیت، تمباکو نوشی کی عادتوں، یا قانون کے ذریعہ تحفظ فراہم کردہ کسی دیگر خصوصیت کی بنیاد پر کسی بھی ملازم کی تقرری، فروغ، ترقی یا اخراج کے وقت اپنے فیصلہ کو متاثر ہونے کا موقع دینا شامل ہو سکتا ہے (لیکن یہ صرف اسی تک محدود نہیں ہے)۔

یہ اس ILO کنوینشن 111 کے تئیں ہماری تائید کی عکاسی کرتا ہے جو مقام کار میں امتیاز کے خاتمہ سے متعلق بنیادی اصولوں کی وضاحت کرتا ہے۔

شفافیت کو فروغ دینے اور اپنے آپ کو جوابدہ رکھنے کے لیے، ہم ایک سالانہ تنوع اور شمولیت کی رپورٹ شائع کرتے ہیں جو ہمارے عالمی تنوع اور شمولیت کی حکمت عملی کے ساتھ ہماری صنفی اور نسلی تنخواہ کی رپورٹنگ کی تفصیل فراہم کرتی ہے۔

 

ہراسانی اور دھونس جمانے کی روک تھام

ہراسانی اور دھونس جمانے کی سبھی شکلیں مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں۔مقام کار سے اس طرح کے اعمال یا نظریات کو مٹانے کے تئیں ہم پرعزم ہیں۔

ہراسانی اور دھونس جمانے میں ایسا کوئی بھی جنسی، زبانی، غیر زبانی اور جسمانی رویہ شامل ہے، جو توہین آمیز، ذلت آمیز یا دھمکی آمیز ہو، لیکن یہ صرف انہیں تک محدود نہیں ہے۔

اگر ہم اس طرح کے رویہ، یا ایسے رویہ کا مشاہدہ یا سامنا کرتے ہیں جو کسی بھی دیگر انداز میں ناقابل قبول ہے تو ہمیں اس کی رپورٹ اپنے لائن مینیجر کو کرنی چاہیے۔ہم اعتماد کا ایک ایسا ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں جہاں ملازمین مسائل اٹھا سکیں اور ہم تمام متعلقہ افراد کے اطمینان کی حد تک فوری تصفیہ کا ہدف رکھتے ہیں۔

ملازمین مقامی شکایت کی کارروائیوں یا گروپ اسپیک اپ چینلز کے توسط سے مسائل کو اٹھا سکتے ہیں۔

 

مناسب اجرتیں اور فوائد

ہم ایسے معاوضے کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں جو منصفانہ، واضح اور مساوی ہو۔

گروپ کمپنیوں کے لیے کم سے کم اجرت سے متعلق تمام قوانین کی تعمیل کرنا لازمی ہے، اور ہماری حکمت عملی یہ ہے کہ انعام کی سطحیں مقامی علاقہ میں مسابقتی ہوں۔

 

لچکدار کام کی حمایت کرنا

ہم اپنے ملازمین کے لیے لچکدار کام کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

گروپ کمپنیوں کے لیے، کسی بھی قانونی طور پر واجب قرار دیئے گئے زیادہ سے زیادہ کام کے گھنٹوں کی شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے، کام کے اوقات سے متعلق تمام قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کرنا لازمی ہے۔

quote

تنوع ہمارے اخلاق کا کلیدی اصول ہے۔

 

کس سے بات کریں

  • اپنے لائن مینیجر سے

  • اعلی انتظامیہ سے

  • اپنے مقامی لیگل کونسل سے

  • ہیڈ آف کارپوریٹ کمپلائنس: [email protected]

  • اسپیک اپ پورٹل:  bat.com/speakup

  • اسپیک اپ ہاٹ لائنز: bat.com/speakuphotlines

1  مقام کار پر بنیادی اصول اور حقوق سے متعلق انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) کا اعلامیہ، کاروبار اور انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے رہنما اصول اور ملٹی نیشنل کارپوریشنز کے لیے OECD کے رہنما اصول۔