سیاسی شراکتیں
جہاں سیاسی شراکت داریوں کو مقامی قانون کے ذریعہ واضح طور پر اجازت دی گئی ہو اور مقامی کاروبار کے طریقۂ کار کے حصہ کے طور پر عموما قبول کیا جاتا ہو، وہاں انہیں سختی کے ساتھ قانون اور اس پالیسی (یا مقامی مماثل ضابطہ) کے مطابق ہی انجام دیا جانا لازمی ہے۔
صحیح وجوہات کے لیے تعاون کرنا
جہاں مقامی قانون کی طرف سے واضح طور پر اجازت دی گئی ہو، گروپ کمپنیاں سیاسی جماعتوں اور تنظیموں اور انتخابی دفتر کے امیدواروں کی مہم میں حصہ ڈال سکتی ہیں (امریکہ میں وفاقی دفتر کے لیے امیدواروں کو کارپوریٹ شراکت سختی سے ممنوع ہے)، بشرطیکہ ایسی ادائیگیاں نہ ہوں۔ :
- کوئی غیر مناسب کاروبار یا دیگر فائدہ حاصل کرنے کے لیے، یا کسی گروپ کمپنی کے فائدہ کے لیے کسی سرکاری افسر کے ذریعہ کیے جانے والے کسی فیصلہ پر غیر مناسب طریقہ سے اثر انداز ہونے کے لیے نہ کی گئی ہوں؛ اور
- ان کا مقصد ذاتی طور پر وصول کنندہ یا اس کے خاندان، دوستوں، ساتھیوں یا جاننے والوں کو فائدہ پہنچانا نہ ہو۔
کسی گروپ کمپنی کے لیے کوئی سیاسی تعاون کرنے کی اجازت نہیں ہے، اگر بذات خود اس تعاون کا مقصد کسی خاص انداز میں کام کرنے یا ووٹ ڈالنے کے لیے کسی سرکاری افسر پر اثر انداز ہونا یا کمپنی یا گروپ کے فائدہ کے لیے سرکاری افسر کے ذریعہ کوئی فیصلہ کرانے میں مدد کرنا ہو۔
سیاسی تعاون کو منظوری دیتے وقت، گروپ کمپنیوں کے بورڈز کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ ان شرائط کی تعمیل کریں اور اس کی موزوں طریقہ سے دستاویز سازی کریں۔
-
منظوری کے سخت تقاضے
-
ذاتی سیاسی سرگرمی
منظوری کے سخت تقاضے
سارے سیاسی تعاون کے لیے ضرروی ہے کہ ان کی:
- مقامی قانون کے ذریعہ صاف اجازت دی گئی ہو، جیسا کہ بیرونی قانونی صلاح ومشورہ کے ذریعہ تصدیق کیا گیا ہے؛
- لیگل افیئرز کے متعلقہ علاقائی سربراہ یا مماثل کو پیشگی اطلاع دی گئی ہو (کسی بھی ایسے قابل اطلاق قانون کے مطابق جو ان اشخاص کی قومیت کو منضبط کرتا ہو جنہیں اس طرح کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے)؛
- متعلقہ گروپ کمپنی کے بورڈ کے ذریعہ پیشگی اجازت یافتہ ہو
- کمپنی کے بہی کھاتوں میں پوری طرح سے ریکارڈ کیا گیا ہو؛ اور
- حسب ضرورت، پبلک ریکارڈ میں رکھا گیا ہو
جب مملکت متحدہ یا ریاستہائے متحدہ کے اندر کسی ایسی تنظیم کو تعاون کرنے کی تجویز پیش کی جاتی ہو جو سیاسی سرگرمیوں میں شامل ہے تو سخت طریقۂ کار پر عمل کیا جانا ضروری ہے (خاص طور پر اگر کسی ایسی گروپ کمپنی سے تعلق رکھتا ہو جو عملداری سے باہر واقع ہو)۔ یہ ان قوانین کی وجہ سے ہے جن میں حدود ملک سے باہر کی اثرانگیزی ہوتی ہے اور اس میں ‘سیاسی تنظیم’ کی بہت ہی وسیع تعریف شامل ہے۔
امریکہ میں غیر ملکی تعاون پر پابندی خاص طور پر سخت ہے اور اس پر ضرور تعمیل کی جانی چاہیے۔
اس سے پہلے کہ مملکت متحدہ میں کوئی سیاسی تعاون کیا جائے AGC بزنس انٹیگرٹی اینڈ کمپلائنس کو اطلاع دیا جانا ضروری ہے۔
ذاتی سیاسی سرگرمی
انفرادی طور پر، سیاسی کارروائی میں شرکت کرنے کے لیے ہمارے پاس حقوق ہیں۔ ملازمین کے طور پر، اگر ہم کسی ذاتی سیاسی سرگرمی کو انجام دیتے ہیں تو ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم:
- اپنے ذاتی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے، ایسا اپنے ذاتی وقت میں کریں BAT وسائل کی مثالیں جو ذاتی سیاسی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں کی جا سکتی ہیں ان میں کمپنی کا ای میل، کمپیوٹر، فون، پرنٹرز، کاپیئرز وغیرہ شامل ہیں؛
- ہمارے اپنے خیالات اور اعمال کو غلطی سے کسی گروپ کمپنی کے خیالات اور اعمال کے طور پر سمجھے جانے کے امکان کو کم سے کم کریں؛ اور
- اس بات کا دھیان رکھیں کہ ہماری سرگرمیاں گروپ کے تئیں ہمارے فرائض اور ذمہ داریوں سے متصادم نہیں ہوتی ہیں
اگر ہم سرکاری منصب حاصل یا قبول کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں تو ہمیں اپنے لائن مینیجر کو پیشگی اطلاع دینی چاہیے، ان سے اس بارے میں بات کرنی چاہیے کہ آیا ہمارے سرکاری فرائض ہمارے کام کو متاثر کر سکتے ہیں، اور اس طرح کے کسی بھی اثر کو کم کرنے کے لیے تعاون کرنا چاہیے۔

جیسا کہ بیرونی قانونی صلاح ومشورہ کے ذریعہ تصدیق کیا گیا ہے اس کے مطابق سبھی سیاسی تعاون کی مقامی قانون کے ذریعہ صاف اجازت دی گئی ہو
کس سے بات کریں
اپنے لائن مینیجر سے
اعلی انتظامیہ سے
اپنے مقامی لیگل کونسل سے
ہیڈ آف کارپوریٹ کمپلائنس: [email protected]
اسپیک اپ پورٹل: bat.com/speakup
اسپیک اپ ہاٹ لائنز: bat.com/speakuphotlines