ئی آواز اٹھائيں

 
 
 

غلط کاری کے بارے میں آواز اٹھانے کے لیے جرأت کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔آواز اٹھانے کی یہ پالیسی یہاں اس لیے موجود ہے تاکہ ایسا کرنے میں آپ کا سپورٹ کر سکے، اور اس تعلق سے آپ کو یقین اور بھروسہ دلا سکے کہ ہم آپ کی تشویشات کے ساتھ کیسا معاملہ کریں گے۔

ہم آواز اٹھانے کے لیے آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں

کوئی بھی ایسا شخص جو گروپ کے لیے یا اس کے ساتھ کام کر رہا ہو، جو مقام کار میں صحیح معنی میں یا مشتبہ طور پر کسی غلط کاری (خواہ ماضی میں ہوئی ہو، فی الحال ہو رہی ہو یا ہونے کا امکان ہو) کے تعلق سے فکرمند ہو تو اسے آواز اٹھانی چاہیے۔

اس میں ملازمین، ٹھیکیداران، اتفاقی کارکنان، کاروباری شراکت داران، صارفین، مہیاکنندگان اور ان کے کارکنان شامل ہیں۔

Quick Links
  • غلط کاریوں کی مثالیں
  • آپ کس سے بات کر سکتے ہیں
  • تفتیش اور رازداری
  • نامزد افسران اور SoBC کی یقین دہانی سے متعلق کارروائی
  • آواز اٹھانے والوں کا تحفظ
 

غلط کاریوں کی مثالیں

غلط کاری کی مثالوں میں شامل ہیں:
  • مجرمانہ کارروائیاں، بشمول چوری، دھوکہ دہی، رشوت خوری، بدعنوانی اور پابندیوں کی خلاف ورزی؛
  • کسی شخص کی صحت یا سلامتی کو خطرہ میں ڈالنا یا ماحولیات کو نقصان پہنچانا؛
  • دھونس جمانا، ہراساں کرنا (بشمول جنسی ہراسانی) اور مقام کار میں امتیازی سلوک برتنا، جدید دور کی غلامی یا انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیاں؛
  • اکاؤنٹنگ میں بدعنوانی یا جعلی  دستاویزات؛ SoBC یا گروپ کی دیگر عالمی پالیسیوں، اصولوں یا معیارات کی دیگر خلاف ورزیاں؛
  • عملی طور پر یا بھول چوک سے کسی قانونی فرض کی تعمیل میں نا کام ہونا؛
  • انصاف کا گلا گھونٹنا؛
  • کسی غلط کاری کو چھپانا؛ اور cدوسروں کو مندرجہ بالا میں سے کسی کا ارتکاب کرنے پر  مجبور کرنا۔

غلط کاری میں وہ صورتحال شامل نہیں ہیں جن میں آپ اپنی ذاتی ملازمت کی حیثیت یا کیریئر کی پیش رفت سے ناخوش ہوں۔اس طرح کے معاملات میں شکایت کے طریقہ کار دستیاب ہیں، اور HR کے پاس شکایت کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلات دستیاب ہیں۔  اگر آپ لائن مینیجر ہیں تو آپ کی ایک اضافی ذمہ داری ہے کہ آپ ان خدشات کا اظہار لیگل افیئرز سے کریں جو آپ کی توجہ میں لائے جاتے ہیں۔

جو لوگ اس طرح کے خدشات کو نظر انداز کرتے ہیں، یا کسی کو آواز اٹھانے سے روکتے ہیں یا حوصلہ شکنی کرتے ہیں تو انہیں تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

آپ کس سے بات کر سکتے ہیں

اپنے خدشات کا اظہار کرنے کے لیے آپ کے پاس متعدد اختیارات ہیں، اور آپ ان میں سے جس سے سب سے زیادہ مطمئن ہوں اس کا استعمال کر سکتے ہیں:
  • ایک نامزد افسر سے؛
  • HR مینیجر یا لیگل کونسل سے؛
  • اپنے لائن مینیجر سے؛ اور
  • ہمارے خفیہ، آزادانہ طور پر چلائے جانے والے بیرونی اسپیک اپ چینلز ( www.bat.com/speakup ) سے، جو آپ کو آن لائن یا ٹیلی فون کے ذریعے (اگر آپ ترجیح دیں تو گمنام طور پر) خدشات ظاہر کرنے کا اہل بنانے کے لیے انتظامیہ سے آزادانہ طور پر چلائے جاتے ہیں۔

چار سینئر گروپ ایگزیکٹیوز ہمارے گروپ ڈزگنیٹیڈ آفیسرز کے طور پر کام کرتے ہیں۔ان سے کوئی بھی براہ راست تشویش کا اظہار کر سکتا ہے۔

  • AGC کی کاروباری سالمیت اور تعمیل: Tamara Gitto؛ برٹش امریکن ٹوبیکو p.l.c. کی کمپنی سکریٹری:  Caroline Ferland؛ اندرونی آڈٹ کی گروپ ہیڈ: Graeme Munro؛ اور
  • گروپ ہیڈ آف ریوارڈ: Jon Evans۔

آپ ان سے ای میل  ( [email protected] ) کے ذریعہ یا ( +44 (0)207 845 1000 ) پر فون کر کے یا ان سے British American Tobacco p.l.c., Globe House, 4 Temple Place, London  WC2R 2PG پر خط وکتابت کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

تفتیش اور رازداری

اس سے قطع نظر کہ آپ آواز اٹھانے کا انتخاب کیسے کرتے ہیں، آپ کی شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا کیونکہ ہم آپ کی تشویش کی منصفانہ اور معروضی طور پر تفتیش کرتے ہیں۔

جہاں مناسب ہوگا، وہاں BAT کارروائی کرے گا جس میں SoBC کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف تادیبی کارروائی شامل ہو سکتی ہے۔  جہاں ممکن اور مناسب ہوگا، اگر ہم آپ سے رابطہ کرنے سے قاصر ہوں گے تو آپ کو تفتیش کے نتائج پر بھی رائے موصول ہوگی۔

ہم آپ کی تشویشات کو کس طرح آگے لے جائیں گے اور اس کی تفتیش کیسے کریں گے اس تعلق سے آپ  گروپ SoBC کی یقین دہانی سے متعلق کارروائی  میں مزید پڑھ سکتے ہیں۔

 

نامزد افسران اور SoBC کی یقین دہانی سے متعلق کارروائی

ہمارے پاس نامزد افسران ہیں جو تشویشات کو وصول پانے کے لیے جوابدہ ہیں، جو کہ پوری دنیا میں مقامی طور پر موجود ہیں۔

یہ SoBC پالیسی  گروپ SoBC کی یقین دہانی سے متعلق کارروائی  کے ذریعہ مکمل ہوتی ہے، جو اس بات کی مزید تفصیل کے ساتھ وضاحت کرتی ہے کہ SoBC کی خلاف ورزی کی تشویشات یا الزامات کس طرح بڑھتی ہیں اور اس کی تفتیش کی جاتی ہیں۔ گروپ SoBC کی یقین دہانی سے متعلق کارروائی  SoBC کا ایک لازمی حصہ ہے اور اس کی تعمیل اس طرح کی جانی چاہیے جیسے یہ SoBC کا حصہ ہو۔

 

آواز اٹھانے والوں کا تحفظ

کسی حقیقی یا مشتبہ غلط کاری کے تعلق سے آواز اٹھانے کی وجہ سے آپ کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی (خواہ بالواسطہ ہو یا بلا واسطہ) کا سامنا نہیں کریں گے، بھلے ہی آپ پریقین نہ ہوں۔

ہم کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ انتقامی کارروائی، ایذا رسانی یا ظلم و ستم کو برداشت نہیں کرتے جو تشویش کا اظہار کرتا ہے، تشویش کا اظہار کرنے والوں کو مدد فراہم کرتا ہے یا تحقیقات میں حصہ لیتا ہے۔اس طرح کا طرز عمل اپنے آپ میں SoBC کی خلاف ورزی ہے اور اس کے ساتھ ایک سنگین تادیبی معاملہ کے طور پر برتاؤ کیا جائے گا۔

 

کس سے بات کریں

  • اپنے لائن مینیجر سے

  • اعلی انتظامیہ سے

  • اپنے مقامی لیگل کونسل سے

  • ہیڈ آف کارپوریٹ کمپلائنس: [email protected]

  • اسپیک اپ پورٹل:  bat.com/speakup

  • اسپیک اپ ہاٹ لائنز: bat.com/speakuphotlines