لائن مینیجرز کا کردار
ہمارے SoBC، پالیسیاں اور کارروائیاں ہر ایک پر لاگو ہوتی ہیں، خواہ ان کا منصب یا سینئرٹی جو بھی ہو۔ مینیجرز SoBC کے کلیدی رول ماڈل ہیں۔ اگر آپ لوگوں کا بندوبست کرتے ہیں تو آپ کے لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ آپ کے سبھی لائن رپورٹس SoBC کو پڑھتے ہیں اور ان سے توقع چیزوں کو سمجھنے کے لیے درکار رہنمائی، وسائل اور ٹریننگ حاصل کرتے ہیں۔
اگر آپ لائن مینیجر ہیں تو آپ کی ایک اضافی ذمہ داری ہے کہ آپ ان خدشات کا اظہار لیگل افیئرز سے کریں جو آپ کی توجہ میں لائے جاتے ہیں۔جو لوگ اس طرح کے خدشات کو نظر انداز کرتے ہیں، یا کسی کو آواز اٹھانے سے روکتے ہیں یا حوصلہ شکنی کرتے ہیں تو انہیں تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
لائن مینیجرز سے توقع کی جاتی ہے کہ:
• BAT کی اقدار کو جانیں اور جو صحیح ہو اس کا ساتھ دیں؛
• اپنی ٹیم کو یہ یقینی بنانا سکھائیں کہ وہ ‘ایمانداری کے ساتھ کام انجام دینے’ کے طریقہ کو جانیں اور موافق رویوں کو پہچانیں؛
• مقام کار میں مثالی احترام پیش کریں؛
• ایک ایسے ماحول کو فروغ دیں جس میں ان کی ٹیم جوابی کارروائی کے خوف کے بغیر تشویشات کو ظاہر کرنے میں آزاد محسوس کرتی ہو؛ اور
• تشویشات کو ظاہر کریں جب ایسا کرنا موزوں ہو۔
کوئی استثناء یا سمجھوتہ نہیں
کسی بھی لائن مینیجر کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہہم کسی بھی صورت میں نتائج کی خاطر اپنے معیاروں سے سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے۔ SoBC کے خلاف، یا قانون کے خلاف کسی بھی کارروائی کا حکم دے یا اس کی منظوری دے۔آپ کس طرح ڈلیور کرتے ہیں اتنا ہی اہم ہے جتنا یہ کہ آپ کیا ڈلیور کرتے ہیں۔
اگر کوئی مینیجر SoBC یا قانون کی خلاف ورزی میں کچھ کرنے کا حکم دیتا ہے تو اسے اعلی انتظامیہ، اپنے مقامی لیگل کونسل، یا کسی ‘نامزد افسر’ کو ([email protected]) پر بتائیں۔اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کسی سے داخلی طور پر بات کرنے سے قاصر ہیں تو آپ ہمارے خفیہ اسپیک اپ ہاٹ لائن
(bat.com/speakuphotlines) کے توسط سے بھی مسئلہ کی رپورٹ کر سکتے ہیں۔