ہمارا کام کرنےکا طریقہ
ہمارے کاروباری طرز عمل کے معیارات برٹش امریکن ٹوبیکو کی عالمی پالیسیوں کا ایک مجموعہ ہیں، جس میں سالمیت کے ان اعلی معیاروں کی وضاحت کی گئی ہے جن کی حمایت کے تئیں ہم پرعزم ہیں۔
SoBC کے مقامی ورژنز
گروپ میں کام کرنے والی ہر کمپنی کے لیے اس SoBC کو اپنانا ضروری ہے۔ اگر گروپ کی کوئی کمپنی SoBC کے اپنے ورژن کو نافذ کرنا چاہتی ہے تو اسے کم از کم اس SoBC کی طرح سخت ہونا چاہیے، اور قابل اطلاق قانونی امور کے علاقائی سربراہ کی حمایت اور پیشکش کے بعد عالمی قانونی امور کی ٹیم کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، اور اس کے بعد AGC کی کاروباری سالمیت اور تعمیل کے ذریعہ تحریری طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔اگر اس SoBC کا مقامی قوانین کے ساتھ ٹکراؤ ہوتا ہے تو مقامی قوانین کو ترجیح دی جائے گی۔
SoBC کی ترجیح
SoBC (یا مقامی نسخہ، اگر قابل اطلاق ہو) اور گروپ کمپنی (بشمول ملازمت کے معاہدے) کی طرف سے جاری کردہ کسی دیگر دستاویز کے مابین ٹکراؤ یا عدم مطابقت کی صورت میںSoBC (یا مقامی نسخہ، اگر قابل اطلاق ہو) میں حوالہ دی گئی تمام پالیسیوں اور طریقہ کار کی شرائط BAT کے تمام ملازمین کے لیے لازمی ہیں۔ ، SoBC (یا مقامی نسخہ، اگر قابل اطلاق ہو) کی شرائط کو فوقیت حاصل ہوگی۔
ہمارا ڈیلیوری ود انٹیگریٹی گلوبل کمپلائنس پروگرام اخلاقی کلچر کو فروغ دیتا ہے اور ہمارے SoBC میں متعین کردہ متوقع طرز عمل سے باخبر کرتا ہے۔ BAT میں، ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ سب سے زیادہ مستحکم اور دیرپا تعلقات اعتماد اور شفافیت پر مبنی ہوتے ہیں۔
اس وجہ سے، ہم ہمیشہ اپنے مواصلات اور مارکیٹنگ کے اقدامات کو تمام چینلز پر ذمہ دار بنانے کی کوشش کرتے ہیں، اس بات پر پوری توجہ دیتے ہوئے کہ ہم کس طرح، کیا اور کس کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں؛ مارکیٹنگ کے مواصلات کے لیے، یہ ہمارے ذمہ دار مارکیٹنگ کے اصولوں (RMP) کے زیر انتظام ہے، جو SoBC سے آزاد ہیں۔
-
سالمیت کے تئیں عزم
-
کسی بھی خلاف ورزی کی رپورٹ کرنے کی ذمہ داری
-
خلاف ورزی کے نتائج
-
SoBC کی سالانہ تصدیق اور ٹریننگ
-
مامون اور محفوظ ماحول
-
ذمہ دارنہ مارکیٹنگ
-
میڈیا اور سوشل میڈیا کا استعمال
سالمیت کے تئیں عزم
ہمارے لیے SoBC (یا مقامی مماثل) اور ان سبھی قوانین وضوابط کی تعمیل کرنا ضروری ہے جو گروپ کمپنیوں، ہمارے کاروباری اداروں، اور خود ہم پر لاگو ہوتے ہیں۔ ہمارے لیے ہمیشہ دیانتداری کے اعلی معیاروں کے ساتھ کام کرنا ضروری ہے۔
ہمارے اعمال ہمیشہ قانون کے مطابق ہونے چاہئیں۔ ان میں آگے چل کر دیانتداری آنی چاہیے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے اعمال، طرز عمل، اور ہمارے کاروبار کرنے کے طریقہ کو ذمہ دار، ایماندار، مخلص اور قابل اعتماد ہونا ضروری ہے۔
ہم سبھی کے لیے SoBC یا مقامی مماثل کو جاننا، سمجھنا اور اس کی تعمیل کرنا ضروری ہے۔
SoBC کا اطلاق BAT کے سبھی ملازمین، اس کے ذیلی اداروں اور ان جوائنٹ وینچرز پر ہوتا ہے جنہیں BAT کنٹرول کرتا ہے۔ اگر آپ ٹھیکیدار ہیں، کسی متبادل ملازمت میں عارضی طور پر منتقل کر دیئے گئے ہیں، زیر تربیت ہیں، ایجنٹ ہیں یا ہمارے ساتھ کام کرنے والے مشیر ہیں تو ہم مطالبہ کریں گے کہ آپ SoBC کے ساتھ تسلسل سے کام کریں اور خود اپنی تنظیم میں ان جیسے معیاروں کو نافذ کریں۔ SoBC کی تکمیل BAT سپلائر کوڈ آف کنڈکٹ سے ہوتی ہے، جو ان کم سے کم معیاروں کی وضاحت کرتا ہے جن کی تعمیل کرنے کی ہم اپنے مہیا کنندگان سے توقع کرتے ہیں اور اسے ہمارے معاہدہ جاتی انتظامات میں شامل کیا گیا ہے۔
کسی بھی خلاف ورزی کی رپورٹ کرنے کی ذمہ داری
ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم SoBC یا قانون کی خلاف ورزی میں کسی بھی قسم کی مشتبہ غلط کاری کی رپورٹ کریں۔ہمیں گروپ کے ساتھ کام کرنے والی تھرڈ پارٹیز کے اس طرح کے طرز عمل کی بھی رپورٹ کرنی چاہئے۔
پریقین رہیں کہ BAT ان لوگوں کے خلاف انتقامی کارروائی کو برداشت نہیں کرے گا جو تشویشات ظاہر کرتے ہیں یا SoBC کی مشتبہ خلاف ورزیوں یا غیر قانونی طرز عمل کی رپورٹ کرتے ہیں۔
خلاف ورزی کے نتائج
SoBC کی خلاف ورزی کرنے والے یا غیر قانونی طرز عمل کے لیے تادیبی کارروائی، خاص طور پر سنگین خلاف ورزیوں کی صورت میں ملازمت سے برطرفی سمیت، کی جائے گی۔
SoBC، یا قانون کی خلاف ورزیوں میں شامل گروپ اور افراد کے خلاف سنگین نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔اگر طرز عمل مجرمانہ رہا تو تفتیش کے لیے اسے حکام کو ریفر کیا جا سکتا ہے اور اس کے نتیجہ میں مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔
SoBC کی سالانہ تصدیق اور ٹریننگ
ہر سال، ہمارے سبھی ملازمین اور گروپ کے اداروں کے لیے رسمی طور پر اس بات کی تصدیق کرنا ضروری ہے کہ انہوں نے SoBC کی تعمیل کی ہے اور تربیت مکمل کی ہے۔
ملازمین ایسا ہمارے سالانہ SoBC سائن آف کے حصہ کے طور پر کرتے ہیں، جس میں ہم SoBC کے تئیں اپنے عزم اور اس کی تعمیل کی دوبارہ تصدیق کرتے ہیں اور ہمیں شفافیت کی خاطر کسی بھی قسم کے ذاتی مفادات کے ٹکراؤ کا اظہار کرنے یا دوبارہ اظہار کرنے کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے۔
نئے جڑنے والے ہماری SoBC پالیسیوں، بشمول لابنگ اور شمولیت پر محیط ایک لازمی تقرر کو انجام دیتے ہیں، اور ان سے مفادات کے ٹکراؤ کا انکشاف کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔
ہمارے گروپ کے ادارے ایسا کنٹرول نیویگیٹر کے اندر کرتے ہیں، جس میں وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ SoBC کے کمپلائنس کو سپورٹ کرنے کے لیے ان کی کاروباری یونٹ یا مارکیٹ میں مناسب کارروائیاں موجود ہیں۔
مامون اور محفوظ ماحول
گروپ کمپنیاں ہمارے افراد کی سلامتی نیز اثاثوں کے تحفظ کو بنائے رکھنے کے لیے ذمہ دار ہیں جیسا کہ ہمارے گروپ سکیورٹی پروسیجر میں مزید تفصیل سے بتایا گیا ہے۔
ذمہ دارنہ مارکیٹنگ
گروپ کمپنیاں ہمارے افراد کی سلامتی نیز اثاثوں کے تحفظ کو بنائے رکھنے کے لیے ذمہ دار ہیں جیسا کہ ہمارے گروپ سکیورٹی پروسیجر میں مزید تفصیل سے بتایا گیا ہے۔
میڈیا اور سوشل میڈیا کا استعمال
اگر آپ سے کسی صحافی یا میڈیا آؤٹ لیٹ کے ذریعہ تبصرہ کرنے کے لیے رابطہ کیا جاتا ہے تو برائے مہربانی ایسی درخواستوں کو اپنی مقامی ایکسٹرنل کمیونیکیشنز ٹیم (گروپ پریس آفس سے [email protected] پر رابطہ کیا جا سکتا ہے) کو ریفر کر دیں۔
ملازمین کے ذریعہ سوشل میڈیا کے بعض استعمال سے BAT کے اثاثوں اور اس کی ساکھ کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
